پاکستان
آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ کس وجہ سے روکا؟ رانا ثناء اللہ بڑا بیان داغ دیا
26ویں آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ روکا ضرور ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل درخل کم اور پاکستان تحریک انصاف کا زیادہ ہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ روکا ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے کہ جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور آرہے ہیں وہ آکر حکومت کا بندوبست کردیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔