انگلینڈ کی ٹیم کے 267 رنز پرآؤٹ ہونے کےبعد پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آج بھی جاری،سعود شکیل ڈٹ گئے
آج کھیل کا آغازکپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے کیا تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنزپرگرگئی جب شان مسعود 26 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، پہلی اننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے 267 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آج بھی جاری ہے۔ آج کھیل کا آغازکپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے کیا تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 99 رنزپرگرگئی جب شان مسعود 26 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 رنزپرگری جب محمد رضوان 25 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا تاہم ایک اینڈ سے سعود شکیل نے عمدہ انداز میں مزاحمت جاری رکھی اور ایک اینڈ پر جمے رہے، انہوں نے اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 اور ساتویں وکٹ 177 رنز پر گری، پہلے سلمان آغا 1 اور پھر عامر جمال 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 73 رنز بنالیے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے لی تھیں۔ ساجد خان نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی تھی۔ انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے 89، بین ڈکٹ 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز بنائے تھے۔ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔