پاکستان
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،حکومت نے ایکٹ میں ترمیم لانےکا فیصلہ کرلیا
26 ویں آئینی ترمیم سےمطابقت کےلیےترمیم لائی جارہی ہے۔قومی اسمبلی میں منگل کو ترمیم لائی جائےگی

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے حوالےسےبتانا ہےکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کےذریعےلائی جائےگی، 26 ویں آئینی ترمیم سےمطابقت کےلیےترمیم لائی جارہی ہے۔قومی اسمبلی میں منگل کو ترمیم لائی جائےگی،حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہےرواں سال ستمبرمیں صدرمملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیےہیں جس کےبعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔