پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی صدرمملکت آصف زرداری سے ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
ملاقات چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کےموقع پرہوئی تھی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدرِمملکت آصف زرداری سےوزیراعظم شہبازشریف نےایوان صدرمیں تقریب میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملکی اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہےکہ ملاقات چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کےموقع پرہوئی تھی۔سپریم کورٹ کےجج جسٹس یحییٰ آفریدی نےچیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
صدرِمملکت آصف زرداری نےایوانِ صدرمیں ان سےحلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں وزیرِاعظم شہبازشریف اورمسلح افواج کےسربراہان نےشرکت کی۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کےموجودہ اورسابق ججز نےبھی شرکت کی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اوراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی تقریب میں شریک تھے۔