قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ اعلان کر دیا گیا
گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے: پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عاقب جاوید کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویے کو دیکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلیسپی نے انکار کیا تو ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کی گئی ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، وہ بھی ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔