پاکستان
تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے مقدمے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا موقف پسند نہیں آیا تھا،پی ٹی آئی پر واضح کردیاگیا
جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریک انصاف کے 103کارکنوں اور رہنمائوں پر 9 مئی 2023ء کے واقعات میں آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی مخالفت کی تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد لکھتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے مقدمے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا موقف پسند نہیں آیا تھا۔ انہوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی کیونکہ اس نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے لیکن وہ بھول گئے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریک انصاف کے 103کارکنوں اور رہنمائوں پر 9 مئی 2023ء کے واقعات میں آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کی مخالفت کی تھی۔