پاکستان

بڑے گھرکی جانب سےگرین سگنل،بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری

پاکستان تحریک انصاف میں بہت بڑی دڑار واضح ہوگئی ہے بشریٰ بی بی کو پارٹی سنبھالنے کا بول دیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بڑے گھرکی جانب سےگرین سگنل،بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں بہت بڑی دڑار واضح ہوگئی ہے بشریٰ بی بی کو پارٹی سنبھالنے کا بول دیا گیا ہے ، پارٹی دو گروپس میں تقسیم ، دونوں گروپس اپنی اپنی جگہ متحرک ہوئے ہیں، ان میں سے ایک گروپ وکلاء پر مشتمل ہے جس میں برائے نام چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری سلمان اکرم راجہ ، اور ہمنوا شامل ہیں، یہ سب وکیل ہیں جنہوں نے ایک حکمت عملی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار لیڈران کی عدم موجودگی میں "کسی کے اشارے پر ” میں نے اسے انڈر قومہ کیا ہے کہ اس سے زیادہ واشگاف الفاظ میں آپ کی سمجھ بوجھ کی نظر نہیں کر سکتا ہوں ، یہ کوئی معمولی حکمت عملی نہیں تھی، بنانے والے پی ٹی آئی کو ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتے تھے۔ جنرل فیض حمید (کورٹ مارشل ) والے نے جو سیاستدانوں کی کھیپ پی ٹی آئی میں رنگروٹ کی تھی، وہ سب کی سب سانحہ نو مئی کے الزام یا ارتکاب میں گرفتار ہوئی یا مفرور ہونے پر مجبور ہوئی ، حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال ، شہباز گل ، وغیرہ مفرور ہونے میں کامیاب رہے جبکہ یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، میاں محمود الرشید ، عمر چیمہ اور سب سے بڑھ کر شاہ محمود قریشی جیسے زیرک سیاستدان سب اپنے بانی کی محبت میں جیل گئے صعوبتیں برداشت کیں اور کر رہے ہیں لیکن اس سارے خلا کو پُر کرنے کے لیے وکلاء میدان میں آئے، یہ سب موسمی پرندے اور اپنے کلائینٹ عمران خان کے وکیل تھے۔ انہوں نے موقع مناسب جانا، اشارہ بھی مضبوط حصار میں سے آرہا تھا اس لیے وکیلوں نے اپنے کلائنٹ کو ہی ڈاج یا دھوکہ دینے کا فیصلہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button