پاکستان

عمران خان کی کاوش رنگ لے آئی، ناراضگی ختم، صلح ہو گئی

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کراو دی' جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے

راولپنڈ ی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کاوش رنگ لے آئی ہے، جس کے بعد ناراضگی ختم ہونے کے بعد صلح بھی ہو گئی ہے ، اس حوالے سے تمام حقائق سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں جس کے بعد تمام ناراضگیاں ختم ہونے کے بعد صلح بھی ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کراو دی’ جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا کہ وہ لیڈر شپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیںجبکہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button