کھیل

کرکٹر فخر زمان نے اپنا پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا؟

فخر نے اپنا پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا۔ پلیئر ایجنٹ سے لاتعلقی سے متعلق فخر زمان کے بھائی کے مبینہ ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے کرکٹر فخر زمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر نے اپنا پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا۔ پلیئر ایجنٹ سے لاتعلقی سے متعلق فخر زمان کے بھائی کے مبینہ ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ گوہر زمان کے نام سے ایکس اکاؤنٹ پر فخرزمان کے پلیئر ایجنٹ سے لاتعلقی کی ٹوئٹ کی گئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا تھا کہ بڑے بھائی کے ناتے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔  وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں شاہین آفریدی کی پلیئر ایجنٹ تبدیل کرنے کی افواہیں بھی گردش کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button