صحت

کمپیوٹر اورموبائل کا غلط اندازمیں استعمال کون سے امراض کا سبب بن سکتا ہے؟

ڈیوائسز کا غلط استعمال خون کی روانی کومتاثرکر سکتا ہے، جس سے دماغی کارکردگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر ابراہم کے مطابق، ’کئی لوگ اپنے فونز کو جھک کر استعمال کرتے ہیں جس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے جو خون کے بہاؤ کو کم کر دیتا ہے

لاہور(کھوج صحت) کمپیوٹر اور موبائل کا غلط انداز میں استعمال ڈیمنشیا سمیت دیگر ذہنی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فزیوتھراپی ماہر ڈاکٹر سولومن ابراہم نے اپنی تحقیق کے ذریعے غلط انداز سے موبائل یا کمپیوٹر کے استعمال کرنے والے صارفین کو خبر دار کردیا۔ 

ان کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ڈیوائسز کا غلط استعمال خون کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے دماغی کارکردگی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر ابراہم کے مطابق، ’کئی لوگ اپنے فونز کو جھک کر استعمال کرتے ہیں جس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے جو خون کے بہاؤ کو کم کر دیتا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل جھکنے سے آرٹریز تنگ ہوسکتی ہیں، جس سے دماغ کو مطلوبہ خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور یہ ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ امپیریل کالج آف میڈیسن اور یونیورسٹی کالج لندن میں تدریس سے وابستہ  ڈاکٹر ابراہم نے مشورہ دیا کہ فون کو اس سطح پر پکڑیں جہاں گردن کو زیادہ جھکانا نہ پڑے۔ انہوں نے مزید کہا، ’یہ روزمرہ کی چھوٹی عادات کو بہتر بنا کر ہم اپنی دماغی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button