محسن نقوی کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصروں نے سب کو حیران کر دیا
میرے 6سال کے بیٹے کے پاس زیادہ اچھے آئیڈیاز ہیں، سڑکیں دھو کر سموگ کو قابو کرنے سے متعلق محسن نقوی کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ٹوئٹ (ایکس) پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصروں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرانا ٹوئیٹ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے روزانہ سڑکوں کی دھلائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ سڑکوں کو دھول سے صاف کرنے کے لیے 100 اراکین کے ساتھ 4 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہا کو متاثر کیے بغیر ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ آئیے مل کر صاف ستھرا سانس لیں۔
محسن نقوی کے ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سرف سے سڑک دھونے سے اسموگ کم نہیں ہو سکتی۔ عروج وحید ڈار لکھتی ہیں کہ ان کے 6 سال کے بیٹے کے پاس اس سے زیادہ اچھے آئیڈیاز ہیں۔ وقاص حبیب رانا نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایسا پہلی بار دیکھ رہے ہیں، ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر کیسے لوگوں کو مسلط کر دیا ہے۔