پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدرمیان ملاقات،کونسےمعاملات زیربحچ آئے؟رپورٹ آگئی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نےریاض میں فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو (FII کے 8ویں ایڈیشن کےموقع پر سعودی ولی عہد اورمملکت سعودی عرب کےوزیراعظم، عزت مآب محمد بن سلمان سےملاقات کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدرمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII فورم کےموقع پرملاقات ہوئی ہےجس میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نےریاض میں فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو (FII کے 8ویں ایڈیشن کےموقع پر سعودی ولی عہد اورمملکت سعودی عرب کےوزیراعظم، عزت مآب محمد بن سلمان سےملاقات کی۔

وزیراعظم نےخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلیےنیک خواہشات کا اظہارکیا اوران کی صحت و تندرستی کےلیےدعا کی۔ انہوں نےبین الاقوامی مالیاتی اداروں سےمتعلق معاملات پرسعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پرمحمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نےان کی اور ان کےوفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

فیوچر انوسٹمینٹ کانفرنس کےانعقاد کےحوالے سےکرنے پرسعودی ولی عہد کی دوراندیش قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کےکلیدی پالیسی مقاصد سےہم آہنگ ہے۔ دونوں رہنماؤں نےمضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون کے دائرہ کارمیں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا۔

وزیراعظم نےسعودی وزیرسرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کےسعودی وفد کےحالیہ دورے کا ذکرکیا اوراس دورے کےدوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کی بنیاد پرپاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نےخطےمیں جاری اسرائیلی جارحیت پربھی تشویش کا اظہارکیا جس کےنتیجے میں بےپناہ تباہی ہوئی ہے۔

اعلامیے کےمطابق دونوں ممالک نےاس بات پراتفاق کیا کہ پاک سعودی عرب مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدرمیان ہونے والی یہ ملاقات اس امرکی عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button