پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنوازشریف کینسراسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنوازشریف کینسراسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ آج ہمارا ایک اورخواب پورا ہونےجا رہا ہے، پورے پاکستان میں کسی بھی حکومت کا یہ پہلا کینسراسپتال ہے، یہاں پرکسی مریض کو انکارنہیں ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنوازشریف کینسراسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ آج ہمارا ایک اورخواب پورا ہونےجا رہا ہے، پورے پاکستان میں کسی بھی حکومت کا یہ پہلا کینسراسپتال ہے، یہاں پرکسی مریض کو انکارنہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےکینسراسپتال کےسنگ بنیاد کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ یہ محض ایک عمارت کا سنگ بنیاد نہیں، لاکھوں زندگیوں کا دیا ہے، نوازشریف کینسراسپتال صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کےلیےہے، نوازشریف کینسراسپتال 920بیڈز پرمشتمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب نےاپنےوسائل کےدروازے باقی صوبوں کےلیےکھولےہوئےہیں،کینسرکا علاج کافی مہنگا ہے، نوازشریف کینسراسپتال اربوں روپےکا منصوبہ ہے،کینسراسپتال تقریباً 55ارب روپےکا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرصوبے کےعوام کینسرسےمررہے ہوں اورپیسےاسپتال پرنہ لگائےجائیں توپیسےکا کیا فائدہ، فلاحی ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، جن کوعوام کی خدمت کرنےکی توفیق نہیں ہوئی وہ لوگ سوال کرتےہیں۔ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا گیا ہے۔

’پیسہ تو ہر حکومت کے پاس ہوتا ہے، پیسہ تو ہر وزیراعلیٰ کے پاس ہے کسی اور وزیراعلیٰ نے یہ تکلیف کیوں نہیں کی، نواز شریف، شہباز شریف اور میری ترجیح عوام کی خدمت ہے‘۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جہاں نواز شریف کا نام آتا ہے لوگ آنکھیں بند کرکے اعتبار کرتے ہیں، یہ کینسر اسپتال اپنی طرز کا پہلا اسپتال ہے، 7ماہ کے اندر اسپتال کی کنسٹرکشن شروع ہوچکی ہے۔ کینسر اسپتال کو 2فیز میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلا فیز 2025 اور دوسرا 2027میں مکمل ہونا ہے، ہدایات دی ہیں کہ 12ماہ کے اندر پہلا فیز فنکشنل کرکے دیں، کینسر کے آخری اسٹیج کے مریض کو بھی یہاں رکھا جائے گا۔ اسپتال کے اندر لواحقین کی رہائش کے لیے بھی بلڈنگ بنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button