انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات پُرامن طریقے سے ہوں گے،فرانس نے امید ظاہرکردی

فرانس کے وزیرِخارجہ جین نول باروٹ کا کہنا ہےکہ انہیں امید ہےکہ اگلے ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پُرامن طریقے سے ہوں گے۔

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے وزیرِخارجہ جین نول باروٹ کا کہنا ہےکہ انہیں امید ہےکہ اگلے ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پُرامن طریقے سے ہوں گے۔ جین نول باروٹ نے اپنےبیان میں کہا کہ جو بھی امریکی صدر منتخب ہوا، اس کے ساتھ کام کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم الیکشن ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ پُرامن حالات میں ہو سکتا ہے لیکن میں یقین سے یہ بات نہیں کہہ سکتا۔

فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی انتخابات کے دوران ہونے والا کوئی بھی تشدد کا واقعہ دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے تباہ کن ہو گا۔ واضح رہے کہ امریکی انتخابات اگلے ماہ 5 نومبر کو ہوں گے جن پر دنیا بھر میں گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button