سوشل ایشوز
مرغی کےگوشت کی قیمت میں مزید 15 روپےکی کمی
مرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہےاورجمعرات کومزید 15 روپےقیمت کم ہوگئی

لاہور(کھوج نیوز) مرغی کےگوشت کی قیمت میں مزید 15 روپےکی کمی ہوگئی۔ رپورٹ کےمطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہےاورجمعرات کومزید 15 روپےقیمت کم ہوگئی۔ 4 دنوں میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 65 روپےکی کمی کےبعد آج فی کلوگوشت کےنرخ 504 روپےرہے۔ دوسری جانب زندہ برائلرکی قیمت میں بھی 10 رپےکی کمی ہوئی اورپرچون قیمت 384 روپےجبکہ تھوک قیمت 334 روپےفی کلو مقررکی گئی۔