پاکستان
شہبازشریف اورمریم نوازکی کارکردگی بہترین،مہنگائی میں کمی ہونےلگی،امریکا سےلندن واپسی پرنوازشریف کی میڈیا سےگفتگو
نوازشریف نےمزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کررہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزارسکیں

لندن(ویب ڈیسک) شہبازشریف اورمریم نوازکی کارکردگی بہترین،مہنگائی میں کمی ہونےلگی،امریکا سےلندن واپسی پرنوازشریف کی میڈیا سےگفتگو ،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد نوازشریف امریکا سےواپس لندن پہنچ گئےہیں۔لندن میں نوازشریف نے میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ شہبازشریف محنت کررہےہیں، ملک کی حالت پہلےسےبہترہوئی ہے۔انہوں نےکہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ مرکز اورپنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پرواپس آرہا ہے۔قائد (ن) لیگ کا کہناتھا کہ معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی کم ہورہی ہے۔نوازشریف نےمزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کررہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزارسکیں۔