انٹرنیشنل
سوڈان میں جنگی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاکتیں،سعودی عرب کا شدید احتجاج
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہارکردیا۔اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان میں جنگی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے تمام متنازع فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان تباہ کن جنگ جاری ہے۔