نگرنگرسے
لکی مروت: ٹرک اورمزدا میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی
لکی مروت انڈس ہائی وے پردرہ پیزو کےقریب حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اورمزدہ کےدرمیان تصادم ہوا اوراس کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے

پشاور(کھوج نیوز) لکی مروت میں ٹرک اورمزدا میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق لکی مروت انڈس ہائی وے پردرہ پیزو کےقریب حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اورمزدہ کےدرمیان تصادم ہوا اوراس کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت شاہ نواز کےنام سےہوئی جونوشہرہ سےتعلق رکھتا تھا جب کہ زخمیوں میں ثاقب اللہ، نصیرخان اورکاشف جمال شامل ہیں۔