انٹرنیشنل
امریکا کی صدربننےکیلئےتیارہوں،ڈیموکریٹکس پارٹی کی صدارتی امیدوارکملا ہیرس کا دعویٰ
ڈیموکریٹکس پارٹی کی صدارتی امیدوارکملا ہیرس نےکہا ہےکہ میں امریکا کی صدربننےکیلئےتیارہوں،ہر ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے،صرف چند گھنٹےباقی ہیں

فلاڈیلفیا(ویب ڈیسک)ڈیموکریٹکس پارٹی کی صدارتی امیدوارکملا ہیرس نےکہا ہےکہ میں امریکا کی صدربننےکیلئےتیارہوں،ہر ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے،صرف چند گھنٹےباقی ہیں،ہمارے پاس ابھی بھی کام باقی ہے۔ کاملا ہیرس نےفلاڈیلفیامیں اپنے آخری انتخابی جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ہم سخت محنت پسند ہیں، ہم جیتیں گے،ہم خوف اورتقسیم کی سیاست سے تھک چکےہیں،امریکا ایک نئےآغازکیلئےتیارہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری لڑائی کسی چیز کےخلاف نہیں بلکہ مستقبل کیلئے ہے۔