شوبز

میرے شوہر نےمجھےایک ملکہ کی طرح رکھا،سینئراداکارہ عینی زیدی کےانکشافات

عینی زیدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی خوش حال شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عینی زیدی نےاپنےشوہرکی تعریف کرتےہوئےبتایا ہےکہ میرے شوہر نےمجھےایک ملکہ کی طرح رکھا۔ عینی زیدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی خوش حال شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر کوئی عام آدمی نہیں تھے، شاید اللّٰہ نے اُنہیں اسی لیے جلدی اپنے پاس بلا لیا، وہ سُپر مین تھے، وہ ایک بہترین شوہر اور والد تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں آج کل اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں تو مجھے ابھی تک ان جیسا کوئی دوسرا نظر نہیں آیا، وہ بالکل الگ انسان تھے اور اُنہوں نے مجھے ایک ملکہ کی طرح رکھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر نے ہر طرح سے میرا ساتھ دیا، میرے شوہر کی اور میری عمر میں بہت فرق تھا تو وہ میرا خیال ایک نازک چیز کی طرح رکھتے تھے۔ عینی زیدی نے یہ بھی بتایا کہ شوہر نے مجھے مکمل طور پر خود مختار عورت بنایا کیونکہ اُنہوں نے مجھ پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی بلکہ ہمیشہ یہ کہا کہ تمہاری اپنی ایک شخصیت ہے اس لیے تمہیں اپنی شخصیت کو نکھارنا اور دنیا کے سامنے لانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button