انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات، خفیہ اداروں نے روس کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

الیکشن کے عمل پر روس کی جانب سے شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرنے اور ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں: امریکی خفیہ ایجنسیوں کی انتباہ

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں خفیہ اداروں نے روس کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا جس کے بعد پورے یورپ میں تھرتھرلی مچ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ روس سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ سکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی سوئنگ اسٹیٹس میں عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بننے والی جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین سامنے آ سکتے ہیں اور ایسے مواد سے کشیدگی بڑھنے کا بھی امکان موجود ہے۔ سکیورٹی اداروں کے بیان میں ووٹرز کو ان کی رائے پر اثر انداز ہونے کی نئی مہم سے خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مہم کا مقصد الیکشن کے عمل پر عوام کے اعتماد اور یقین کو مجروح کرنا ہے۔

امریکہ کے خفیہ اداروں کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے والے مختلف کرداروں کا تعلق روس سے ہے جو اس طرح کی ویڈیوز اور مضامین کی تخلیق میں مصروف ہیں جس کا مقصد امریکہ کے انتخابات کی ساکھ مجروح کرنا اور رائے دہندگان میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تخلیق کردہ جعلی مواد کے ذریعے امریکہ کے شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ خفیہ اداروں کے بیان میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ الیکشن کے دن یا الیکشن کے بعد لوگوں کو تشدد پر اکسانے والا مواد سامنے آ سکتا ہے۔ اس مواد کے ذریعے تشدد کی لہر میں الیکشن میں خدمات دینے والے عملے کے بھی نشانہ بننے کے خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button