کھیل

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کل سےکراچی میں شروع ہو گا

کرکٹ بورڈ کے مینٹورز بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 33 لاکھ روپے ہے جس میں سے فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے

کراچی(سپورٹس ڈیسک) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہو گا۔ 5 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینٹورز بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 33 لاکھ روپے ہے جس میں سے فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز یو بی ایل گراؤنڈ اور نیشنل اسٹیڈیم اوول گراؤنڈ پر ہوں گے۔ ندا ڈار، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، عالیہ ریاض اور سدرا امین ٹیموں کی قیادت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button