شوبز

اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سُپراسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

ایوارڈ وصول کرنے پر اداکارہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے ان کا شکریہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button