بانی پی ٹی آئی نےنوازشریف کو پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیدیا
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےبتایا کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پرخوشی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ ان کا ٹرمپ کےساتھ اچھا تعلق تھا اور وہ باقاعدہ رابطے میں رہتے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی نےنوازشریف کو پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیدیا۔رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سےملاقات کرنےوالے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےبتایا کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پرخوشی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ ان کا ٹرمپ کےساتھ اچھا تعلق تھا اور وہ باقاعدہ رابطے میں رہتے تھے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کےذلفی بخاری نےبھی دعویٰ کیا کہ ٹرمپ عمران خان کےلیےنرم گوشہ رکھتے ہیں اور وہ عمران خان کی رہائی کےلیےٹرمپ کےخاندان سے بات کریں گے۔
ان بیانات کے درمیان عمران خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کا ٹرمپ کہا جا سکتا ہے، کیونکہ دونوں کاروبارکررہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پرلا رہے ہیں۔ عمران خان کے مطابق، یہ صورتحال ٹرمپ اورنوازشریف دونوں میں مشترک ہے۔