انٹرنیشنل
یوگنڈا پارلیمنٹ مچھلی منڈی میں تبدیل، اراکین کی ایکدوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش
زخمی انتھونی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرناپڑا، وہ سپیکر کی سکیورٹی ٹیم کے ایوان میں اسلحہ لانے پر احتجاج کررہے تھے' 12اراکین ایوان کی تین نشستوں کیلئے معطل

یوگنڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈاکی پارلیمنٹ مچھلی منڈی میں تبدیل، پارلیمنٹ میں نیشنل کافی امینڈمنٹ بل پر بحث کے دوران اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے رکن پارلیمنٹ انتھونی اکل کو ساتھی رکن اسمبلی فرانسس زاکے نے گھونسا جڑ دیا۔ زخمی انتھونی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرناپڑا، وہ سپیکر کی سکیورٹی ٹیم کے ایوان میں اسلحہ لانے پر احتجاج کررہے تھے۔ واقعے کے بعد فرانسس زاکے اور انتھونی اکول سمیت 12 اراکین کو ایوان کی تین نشستوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔