پاکستان
اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان کس کے کہنے پر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے؟
شمولیتی تقریب میں رہنما (ن) لیگ اوروفاقی وزیرامیرمقام نےزاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا

لوئر دیر(کھوج نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب میں رہنما (ن) لیگ اوروفاقی وزیرامیرمقام نےزاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا۔ اس موقع پرزاہد خان کا کہنا تھا نوازشریف اورشہبازشریف کی دعوت پر (ن) لیگ میں شامل ہوا ہوں۔
امیر مقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔