بانی پی ٹی آئی سےملاقات ,پارٹی رہنماں کو پولیس نیحراست میں لےلیا گیا
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، احمد بچھر اور صاحبزادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماں کو پولیس نیحراست میں لے لیاگیا۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، احمد بچھر اور صاحبزادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس 2 میں درخواستِ ضمانت پر آج سماعت نہیں ہو سکی تھی۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔



