شوبز

بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کو جان سےمارنےکی دھمکی دینےوالےشخص کوگرفتارکرلیا گیا

ملزم کو ممبئی پولیس نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا جس نے شاہ رخ خان سے 50 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا تھا

رائے پور(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کو جان سےمارنےکی دھمکی دینےوالےشخص کوگرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق ملزم کوممبئی پولیس نےبھارتی ریاست چھتیس گڑھ سےگرفتارکیا جس نےشاہ رخ خان سے 50 لاکھ روپےتاوان بھی طلب کیا تھا۔رپورٹس کےمطابق شاہ رخ خان کی شکایت پربھتہ خوری کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گرفتارملزم فیضان پیشےسےوکیل ہےجس نے اداکارپرفرقہ وارانہ دشمنی بھڑکانےکا الزام لگاتےہوئےباندرہ پولیس اسٹیشن میں شاہ رخ خان کےخلاف مقدمہ بھی درج کرایا۔
ملزمان فیضان نے اداکارکی 1993 میں بننے والی فلم انجام کا حوالہ دیا جس میں شاہ رخ کو ایک ہرن کو مارتے ہوئے دکھایا گیا اور فیضان نے دعوی کیا کہ یہ عمل بشنوئی برادری کے لیے ناگوار تھا کیونکہ وہ لوگ ہرن کو اپنی مذہبی روایت کے طور پر عزت دیتے ہیں۔ملزم فیضان کے مطابق اس کا تعلق راجستھان سے ہے اور بشنوئی برادری سے اس کی گہری دوستی ہے، ہرنوں کی حفاظت کرنا ان کے مذہب میں ہے لہذا اگر کوئی مسلمان ہرن کے بارے میں ایسا کچھ کہے تو یہ قابل مذمت ہے، اس لیے اس نے شاہ رخ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button