شوبز

شوہر حرام کام میں نہ پڑیں،،،لیکن دوسری شادی ؟؟؟اداکارہ حرا سومرو دل کی بات زبان پر لے آئیں

حرا سومروکا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہرکو اجازت دی ہےکہ اگران کولگے تو وہ دوسری شادی کرلیں لیکن حرام کام مین نہ پڑیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی نیت ٹھیک ہے تو آپ 4 شادیاں کرلیں

لاہور(شوبز ڈیسک)ڈرامہ تیرے بن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو عورت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور بیوی کی تمام ضروریات پوری کر رہا ہے تو عورت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

میزبان نے اداکارہ سےسوال کیا کہ اگر ان کےشوہردوسری شادی کرتےہیں تو انہیں تکلیف ہوگی جس پر وہ کہتی ہیں انہیں کیوں تکلیف ہوگی، حرا سومروکا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہرکو اجازت دی ہےکہ اگران کولگے تو وہ دوسری شادی کرلیں لیکن حرام کام مین نہ پڑیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی نیت ٹھیک ہے تو آپ 4 شادیاں کرلیں چاہے شادی کرنے کی کوئی وجہ ہو یا نہ ہو۔ اگر ایک آدمی قانون کے تحت سب کر رہا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد کسی طرف مائل ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ حرام کام کرنے کی بجائے حلال راستہ اپنا لیں، اداکارہ نے کہا کہ عورت ذہنی طور پر زیادہ مضبوط ہوتی ہے اس لیے اگر وہ 4 بار شادی کرتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حرا سومرو شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری سے قبل ہی وہ ایک بچی کی ماں بن چکی تھیں۔اداکارہ کے مطابق کیریئر کے آغاز میں جہاں مداح ان کی شادی سے بے خبر تھے، وہیں انڈسٹری کے بہت سارے افراد کو بھی ان کی شادی اور بچوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی اور زیادہ تر لوگ انہیں غیر شادی شدہ سمجھتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button