پاکستان

سپریم کورٹ کا پہلا آئینی بینچ تشکیل، پہلی سماعت کب ہوگی؟ تاریخ بھی بتا دی گئی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کا پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے یہ بینچ پہلی سماعت کب کرے گی؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کا پہلا آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو 14 نومبر کو صبح ساڑھے 9بجے کیسز کی سماعت کا آغاز کرے گا۔ اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button