وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی فوج کے ایجنٹ،،،ہنگامہ خیز دعویٰ کردیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگتی نےکہا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ دن کی روشنی میں ملتے ہیں اور ہمیں فوج کے ساتھ تعلق رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو تی ہے

لاہور(ویب ڈیسک) سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے اپنےکالم میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو فوج کا ایجنٹ قراردیدیا ،جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگتی نےکہا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ دن کی روشنی میں ملتے ہیں اور ہمیں فوج کے ساتھ تعلق رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو تی ہے ،سرفراز بگٹی نے کہا کہ کہ آپریشن نہیں ہو رہا اسی لئے تو یہ دہشت گردی ہو رہی ہے۔ موثر آپریشن ہو تو اس کا تدارک ہوجائے۔ میں نےسوال کیا تو ہماری فورسز یہاں کیا کررہی ہیں۔؟ سرفراز بگتی نے جواب دیا کہ آپ پنجابی اور مقتدرہ دونوں بلوچستان کے مسئلے پر کنفیوزڈ ہیں۔ میں نے ترت جواب دیا کہ دہشت گرد ہم پنجابیوں کو استحصالی اور ظالم کہتے ہیں اور پھر اس غلط الزام پر پنجابیوں کو چن چن کر مارتے ہیں اور آپ لوگ جو دہشت گردوں کے خلاف اور مقتدرہ کے ساتھی ہیں آپ بھی ہمیں کنفیوزڈ کہہ رہے ہیں، گویا بلوچستان کے دونوں فریق ہم پر اعتماد نہیں کرتے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مجھے وزیراعظم نے بلاکرکہا کہ مذاکرات کا راستہ کھولیں تو انہیں جواب دیا کہ کس سے مذاکرات کریں