انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے،ایران نے وضاحت جاری کردی

امریکی میڈیا نےاپنے دعوے میں یہ بھی کہاکہ ایران نےگزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالےسےخط بھی لکھا تھا

تہران(ویب ڈیسک)ایران نےنومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنےکا واضح اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا نےدعوی کیا ہےکہ ایران نے واضح کیا ہےکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کوقتل کرنا نہیں چاہتا۔ امریکی میڈیا نےاپنے دعوے میں یہ بھی کہاکہ ایران نےگزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالےسےخط بھی لکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق خط میں ایران نےکہا تھا کہ وہ ٹرمپ کےقتل کی سازش نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نےایران کو خبردارکیا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کےقتل کی ایرانی کوشش جنگ تصورہوگی۔


امریکا نےٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کےالزام میں ایک افغان شہری کوگرفتارکیا تھا جس کےبارے میں ان کا کہناتھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سےہے۔بائیڈن انتظامیہ نےالزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پرقاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہےاورملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نےیہ کام سونپا تھا جوکافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔خیال رہےکہ ٹرمپ پردوبارقاتلانہ حملےکی کوشش ہوچکی ہےجس میں سے ایک بار پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ان پرحملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئےتھےاورگولی ان کےکان کو چھوتی ہوئی گزرگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button