دوسرا ٹی 20:آسڑیلیا کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست
آسٹریلیا نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین شرٹس کو آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز کی ضرورت تھی، لیکن وہ یہ اسکور حاصل نہ کرسکے، اور محمد عرفان خان 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 52 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا، اور پاکستان کے چار کھلاڑی بغیر کسی اسکور کے پویلین واپس لوٹ گئے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ آسٹریلوی اننگز کی ابتدا جارحانہ تھی، مگر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پہلی دو وکٹیں 52 رنز پر حاصل کیں۔ اس کے بعد عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ (32 رنز) اور ایرن ہارڈی (28 رنز) کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے بولرز حارث رؤف نے 4 وکٹیں، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا تھا۔پہلے ٹی 20 میچ میں بھی