پاکستان
شاہ محمود قریشی کا جیل سے باہر پارٹی قیادت سے حیران کن مطالبہ
اگر ان کو وقت ملے تو کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور مجھ سے بھی ملاقات کر لیں، ہو سکتا ہے ہم بھی کوئی اِن پٹ دے سکیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی قیادت جو جیل سے باہر ہے ان سے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ سب کے سب حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو قیادت باہر ہے، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب کو وقت ملے تو کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور مجھ سے بھی ملاقات کر لیں، ہو سکتا ہے ہم بھی کوئی اِن پٹ دے سکیں۔