پاکستان

تحریک انصاف کےبانی عمران خان کےفوکل پرسن کےلیے پارٹی کے 3 رہنماں کو نامزد کردیا گیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عمران خان کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے فوکل پرسن کے لیے پارٹی کے 3 رہنماں کو نامزد کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عمران خان کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔تینوں رہنماں کی بحیثیت فوکل پرسن نامزدگی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرکی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ 24 نومبر کو عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اور اس سلسلے میں رہنماں کو ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی متحرک ہیں، اور 24 نومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ہدایات جاری کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button