پاکستان

بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنا چاہتے ہیں ،وزیردفاع کا دعویٰ

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں

سیالکوٹ(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں ،وزیردفاع کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرت چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈو اورڈائی کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button