کھیل

چیمپیئنزٹرافی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پاکستان کے ساتھ مکاری سے پردہ اُٹھ گیا

گورننگ باڈی آئی سی سی کی میزبان سے فرق رکھنے کی قلعی کھل گئی، ٹرافی ٹور کے اعلامیے میں میزبان ملک پاکستان کا ذکر تک کرنا مناسب نہ سمجھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کا میزبان ملک پاکستان سے نارواسلوک عیاں ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گورننگ باڈی آئی سی سی کی میزبان سے فرق رکھنے کی قلعی کھل گئی، ٹرافی ٹور کے اعلامیے میں میزبان ملک پاکستان کا ذکر تک کرنا مناسب نہ سمجھا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اعلامیے میں ٹرافی ٹور میں 3 وینیو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اعلامیے میں میزبان ملک کے بورڈ کے کسی اعلی عہدیدار کے بیان کو بھی شامل نہیں کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے مداحوں کو بھی مخاطب نہیں کیا۔آئی سی سی نے اعلامیے میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں، کسی لوگو میں پاکستان یا وینیو کا ذکر تک نہیں کیا ہے جبکہ منظور شدہ روٹ اور شیڈول بھی تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ فینز میں چیمپئنز ٹرافی کے میزبان کے ساتھ آئی سی سی کے رویے پر سخت ناراضی پیدا ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button