شوبز

ڈنمارک کی وکٹوریہ جیرتھیل وِگ نےدنیا کا سب سے بڑا مقابلہ حسن،مس یونیورس 2024 جیت لیا

مس یونیورس کے تاج کے لیے کل 120 حسیناں نے مقابلہ کیا اور وکٹوریہ جیر نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مس یونیورس 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور(شوبز ڈیسک)ڈنمارک کی وکٹوریہ جیر تھیل وِگ نے دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر مقابلہ حسن، مس یونیورس 2024 جیت لیا ہے۔اپنی جیت کے ساتھ وکٹوریہ جیر تھیل وِگ نے ڈنمارک کے لیے تاریخ بھی رقم کردی ہے کیونکہ یہ حسیناں کے اس مقابلے کے 73 برسوں میں ملک کی پہلی فتح ہے۔مس یونیورس کے تاج کے لیے کل 120 حسیناں نے مقابلہ کیا اور وکٹوریہ جیر نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مس یونیورس 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔21 سالہ وکٹوریہ جیر تھیل وِگ 2004 میں سوبورگ، گریبسکوف میں پیدا ہوئیں اور کوپن ہیگن میں پلی بڑھیں، انہوں نے کاروبار اور مارکیٹنگ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔


تعلیم مکمل کرنے کے بعد وکٹوریہ نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم رکھا اور زیورات کی صنعت میں، خاص طور پر ہیروں کی فروخت کے شعبے میں قسمت آزمائی کی، اس کے علاوہ وہ جانوروں کے تحفظ کی علمبردار بھی ہیں۔وکٹوریہ کو نہ صرف رقص کا جنون ہے بلکہ وہ ایک پیشہ ور ڈانسر اور ڈانس انسٹرکٹر بھی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ان کے تقریبا 3 لاکھ فالوورز ہیں۔ مس یونیورس 2024 مقابلے کے لیے وکٹوریہ جیر تھیل وگ کا سفر 2021 میں دوبارہ شروع ہوا جب انہوں نے مس

ڈنمارک میں دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کی، اور اگلے سال انہیں ‘مس گرینڈ ڈنمارک’ کا خطاب دیا گیا۔
وہ یہیں نہیں رکیں بلکہ انڈونیشیا میں منعقدہ مس گرینڈ انٹرنیشنل میں 67 حسیناں کے ساتھ مقابلہ کرکے ٹاپ 20 میں پہنچ گئی، 2024 میں وکٹوریہ نے مس یونیورس ڈنمارک کا تاج اپنے نام کیا، جو کوپن ہیگن میں منعقد ہوا۔مس یونیورس، 2024 کے فائنل میں وکٹوریہ جیر تھیل وِگ حیرت انگیز طور پر خوبصورت لگ رہی تھیں، اس خاص اور اہم دن کے لیے انہوں نے گلابی اور نیلے رنگ کے ٹونز میں باڈی فٹڈ چمکدار گان کا انتخاب کیا جو مکمل طور پر سیکوئنز سے مزین تھا اور چمکدار کرسٹلز کی آستینوں سے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔وکٹوریہ کجیر تھیل وِگ کے سر پر خاص موتیوں سے سجا ہوا سونے کا تاج سجایا گیا، جسے ‘Lumiere de l’Infini’ تاج کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے ‘لامحدودیت کی روشنی’۔


رپورٹس کے مطابق اس سونے کے تاج کو فرانسیسی-فلپائنی جیولری برانڈ، جیولمی نے ڈیزائن کیا تھا، اور اس میں 23 جنوبی سمندر کے موتی تھے۔خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین وکٹوریہ نے ججز کے سوالات کا بہترین جواب دے کر بھی سب کو متاثر کیا، مقابلے کے آخری رانڈ میں ان سے پوچھا گیا کہ ایک مس یونیورس کا سب سے ضروری معیار کیا ہونا چاہیے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ مس یونیورس کو ہمدردی اور عمل کی علامت ہونا چاہیے، اسے دنیا کے چیلنجز کو سننا چاہیے اور ٹھوس تبدیلی لانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرنا چاہیے، بے آوازوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیئے چاہے وہ جانور ہوں یا انسان۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button