شوبز

اداکارہ نرگس پرمبینہ تشدد،ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

کچھ روزقبل لاہور کےعلاقےڈیفنس میں اداکارہ نرگس کوان کےشوہرانسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

لاہور(شوبز ڈیسک) لاہورکی سیشن کورٹ نےاداکارہ نرگس پرمبینہ تشدد کےمقدمےمیں ملزم کو شامل تفتیش ہونےکا حکم دے دیا۔ اداکارہ نرگس کےشوہرکی عبوری درخواستِ ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نےملزم ماجد بشیرکی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کردی۔ واضح رہےکہ کچھ روزقبل لاہور کےعلاقےڈیفنس میں اداکارہ نرگس کوان کےشوہرانسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کےمطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کےبعد اداکارہ نرگس رات کو تھانےآئی تھیں۔ پولیس نےبتایا تھا کہ نرگس کےبھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پرتشدد کرتا ہے۔ یاد رہےکہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اوراب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button