کھیل

ہوبارٹ: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے: سلمان علی آغا

ہوبارٹ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، ٹیم میں اس مرتبہ دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button