انٹرنیشنل

امریکا روس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا، یوکرین کو بڑی اجازت دیدی

امریکا نے بلآخر یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں دور تک مار کرنے والے (لانگ رینج) امریکی میزائل ATACMS کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا روس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کیلئے یوکرین کو بڑی اجازت دیدی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف امریکی میزائل استعمال کرنے کی یوکرین کی درخواست منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹ میں بتابا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی جانب سے کئی ماہ تک درخواست کرنیکے بعد بلآخر یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں دور تک مار کرنے والے (لانگ رینج) امریکی میزائل ATACMS کو استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ رپورٹ کے مطابق لانگ رینج میزائل ATACMS امریکی ساختہ ہے اور 300 کلومیٹر (186 میل) دور تک جاکر ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button