پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کتنے مقدموں میں عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوئی؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کے 6اور بشری بی بی کی 1مقدمے میں عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدموں میں عبوری ضمانتوں میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمران خان کی 6، اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہ کیا گیا جبکہ بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کیلئے عدالت سے وقت مانگا،عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 7دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button