پاکستان

24نومبرکو پورا پاکستان اپنےحقوق کےلئےنکلےگا،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے پیغام

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا مقف ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ہمارا مینڈیٹ چرا کر چوروں کو ایوان میں بٹھا دیا گیا۔

راولپنڈی(کھوج نیوز)24نومبر کو پورا پاکستان اپنے حقوق کے لئے نکلے گا،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے پیغام،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نےکہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں ہے، پاکستان بھر کے عوام اس روز اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سامنے لایا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 24 نومبر کو پاکستان بھر کے عوام کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے کی دعوت دی ہے، یہ احتجاج صرف پی ٹی آئی کا نہیں ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا مقف ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ہمارا مینڈیٹ چرا کر چوروں کو ایوان میں بٹھا دیا گیا۔ ایسے اقدامات سے قوم کو غلام بنا دیا گیا ہے اب لوگوں کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان کا مقف ہے کہ اس وقت ملک میں میڈیا اور جوڈیشری کو تباہ کردیا گیا ہے، میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لیے وی پی این پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 24 نومبر کو اوورسیز پاکستانیوں کو بھی احتجاج کرنے کا کہا ہے اور اپیل کی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا احساس ہونا چاہیے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہے کہ وہ 24 نومبر کو اپنے اپنے ملکوں میں نکل کر احتجاج ریکارڈ کرائیں اور کہیں کہ یہ جو ظلم ہورہا ہے یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔صحافی نے جب سوال کیاکہ پرویز الہی پردہ اسکرین سے کیوں غائب ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button