شوبز

شوہرکا مبینہ تشدد،اداکارہ نرگس اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئیں

نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔ لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)شوہرکا مبینہ تشدد،اداکارہ نرگس اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئیں،رپورٹ کے مطابق اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔
لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے، درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے۔کینٹ کچہری نے کہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ ان کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button