حکومت کے ساتھ”اٹ کھڑکا”بلاول بھٹو نے بڑا قدم اٹھا لیا
کچھ روزقبل وزیرِاعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹو زرداری کےتحفظات دورکرنےکی ہدایات دی تھیں اورنائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکو ذمےداری دی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت کےساتھ”اٹ کھڑکا”بلاول بھٹو نےبڑا قدم اٹھا لیا،رپورٹ کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےوفاقی حکومت کےساتھ معاملات اٹھانے کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالےسےترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہےکہ کمیٹی میں راجہ پرویزاشرف،نوید قمر،شیری رحمٰن شامل ہیں۔ ترجمان نےبتایا ہےکہ مراد علی شاہ،میر سرفرازبگٹی، مخدوم احمد محمود،گورنر پنجاب اورگورنرخیبر پختون خوا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان نےکہا ہےکہ کمیٹی وفاقی حکومت کےساتھ معاملات اٹھائےگی۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ کمیٹی رپورٹ اگلےماہ ہونےوالےسی ای سی اجلاس میں پیش کرے گی۔ واضح رہےکہ کچھ روزقبل وزیرِاعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹو زرداری کےتحفظات دورکرنےکی ہدایات دی تھیں اورنائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکو ذمےداری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نےکہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے،نہ سیاست کی جاتی ہے،نہ معاہدے پرعمل ہو رہا ہے، میں 26 ویں ترمیم میں مصروف تھا اورحکومت نے پیچھےکینالزکی منظوری دے دی۔