پاکستان

بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کرنے سے انکارکیوں کیا؟چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا حکومت سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔میرے ووٹرز کوہماری صوبائی حکومتوں کی (ن) لیگ سے شکایات ہیں,,,,,مزید تفصیلات جاننے کے لئے ،،،کلک کریں,,,,www.khouj.com

اسلام آباد(کھوج نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے موجودہ سیاسی حالات میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتظامی امور میں نظر انداز کرنے پر ملاقات سے انکار کیا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے موجودہ حالات میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کمیٹی میں 2 وزرائے اعلی اور 2 گورنرز شامل ہیں۔وفاقی حکومت اور وزیراعظم کمیٹی سے ملاقات کرکے خدشات دور کریں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا حکومت سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔میرے ووٹرز کوہماری صوبائی حکومتوں کی (ن) لیگ سے شکایات ہیں۔

(ن) لیگ پنجاب، کے پی افسران اور انتظامی امور میں پیپلزپارٹی کو نظر انداز کررہی ہے، اتحاد میں طے ہوا تھا کہ کے پی اور پنجاب میں انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی حصہ دار ہوگی۔ ن لیگ دونوں صوبوں کے معاملات میں ہمارے گورنرز سے مشاورت نہیں کررہی۔ سندھ اور بلوچستان کیلئے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت ہمارے ووٹرز اور ورکرز کے مطالبات نظر انداز کررہی ہے جس پر حیرانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button