پاکستان

بلوچستان میں نیا آپریشن، پاک افواج کے ساتھ چینی فوج بھی میدان میں آگئی

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) 'مجید بریگیڈ کے علاوہ بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ و سندھی علیحدگی پسند گروہوں کے اتحاد بلوچ راجی اجوہی سنگر (براس) شامل ہے

کراچی (کھوج نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف نیا گرینڈ آپریشن کے لئے پاک افواج کے ساتھ ساتھ چینی فوج بھی میدان میں آگئی ہے اور آتے ہی بڑا دھماکہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا جس کی صدارت وزیرِ اعظم شہباز شریف کر رہے تھے۔ اجلاس کے بعد حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں متعدد کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کا ذکر کیا گیا تھا، جنہیں فوجی آپریشن کا ہدف بنایا جائے گا۔ ان تنظیموں میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس سے منسلک مجید بریگیڈ کے علاوہ بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ و سندھی علیحدگی پسند گروہوں کے اتحاد بلوچ راجی اجوہی سنگر (براس) شامل ہے۔

بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکے بعد دیگرے تشدد کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چینی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بی ایل اے نے رواں ماہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنی ‘بڑی انٹیلی جنس کامیابی’ قرار دیا تھا۔ اس حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button