پاکستان

عمران خان کو سب اچھا کا پیغام دینے والے کون؟ سیاسی منظر نامہ پر ہنگامہ برپا کر دینے والی خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں سب اچھا کا پیغام دینے والوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شامل

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سب اچھا کا پیغام دینے والے کون ؟ اس حوالے سے سیاسی منظر نامہ پر ہنگامہ برپا کر دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں سب اچھا کا پیغام دینے والوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیرعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی کہ احتجاج ملتوی کر دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسی ڈیمانڈ تھی جو فوری طور پر پوری ہو سکتی تھی جو انھوں نے نہیں کی، مذاکرات تو چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتہ چل گیا کہ یہ سیریس نہیں تھے یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے، ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سب گرفتار لوگوں کی رہائی شامل ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 24 نومبر کا احتجاج ملتوی کرنے کے لیے ان کی رہائی کی شرط پوری نہیں ہوئی، میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button