پاکستان

دھمکیاں دینے والوں کے ساتھ مذاکرات، وزیر داخلہ کا ڈیڈ لائن دینے سے انکار، تلوار لیکر میدان میں آگئے

فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے کیوں کہ دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ڈیڈ لائن تو تب ہوگی جب ہم مذاکرات کی بات کریں: محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) دھمکیاں دینے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوتے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈیڈ لائن دینے سے انکار کے بعد وہ تلوار لے میدان میں آگئے ہیں جو کہ بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن کا کہنا تھا کہ پہلے ایس سی او کانفرنس کی صورتحال تھی، 24 نومبر کو 65 رکنی بیلا روس کا وفد آ رہا ہے اور 25 نومبر کو بیلا روس کے صدر آئیں گے ہم کسی بھی قسم کے جلسے و جلوس کی اجازت نہیں دیں گے احتجاج سے آپ کو کوئی نہیں روکتا آپ جہاں جہاں ہیں وہاں احتجاج کریں مگر اسلام آباد میں ایسے ایام میں آکر احتجاج کرنا ٹھیک نہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کے سبب مختلف جگہوں پر موبائل سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل رات کو ہوجائے گا، وزیراعلی کے پی کے ساتھ بات ہوتی رہتی ہے دہشت گردی کے کیسز کے حوالے سے بات چیت جاری رہتی ہے، پارا چنار میں مسافر بسوں پر فائرنگ میں 38 لوگ شہید ہوچکے ہیں خیبرپختونخوا سے ابھی ابھی ایف سی کی 15 پلاٹونز کی درخواست آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی احتجاج ہوتا ہے اور اسلام آباد پر دھاوا بولا جاتا ہے تو گرفتاریاں ہوتی ہیں گرفتار کیے گئے شرپسندوں میں سے ہر سو میں سے 20 پچیس لوگ افغان نکلتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر مذاکرات کے حق میں ہوں مگر فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے کیوں کہ دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور ڈیڈ لائن تو تب ہوگی جب ہم مذاکرات کی بات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button