انٹرنیشنل
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری، نیدر لینڈز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی
ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں: نیدر لینڈز وزیر خارجہ

نیدر لینڈز (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے حکم پر نیدر لینڈز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔



